کراچی: (دنیا نیوز) چین اور دوست ممالک سے ملنے والے قرضوں کے معیشت پر کیا اثرات مرتب ہونگے، یہ رقم موجودہ ضرورت کو تو پورا کر دے گی مگر آنے والے برسوں میں اصل کے ساتھ ساتھ سود کی ادائگیاں بھی کٹھن مرحلہ ہو گی۔
کڑے وقت میں پاکستان کی بھرپور مالی معاونت جاری ہے، گزشتہ روز چین نے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر دے دیئے۔ سعودیہ عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ملے، پھر یو اے ای نے 2 ارب ڈالر فراہم کئے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر آئندہ ماہ مل جائیں گے۔
معاشی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ دوست ممالک سے ملنے والی رقم موجودہ ضرورت کو تو پورا کر دے گی مگر آنے والے برسوں میں اصل کے ساتھ ساتھ سود کی ادائیگیاں بھی کٹھن مرحلہ ہوں گی۔
کشکول توڑنے اور ملک سنوارنے کے وعدے تو کئی سال سے حکومتیں کرتی ہی آ رہی ہیں مگر حقیقت تو یہی ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ پاکستانیوں پر قرضوں کا بوجھ بھی بڑھتا جارہا ہے۔