فلم ’’لال کبوتر‘‘ پاکستانی سینما انڈسٹری کا گیم چینجر قرار

Last Updated On 26 March,2019 12:10 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستانی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کو شوبز سے وابستہ اداکاروں نے مقامی انڈسٹری میں نیا باب اور گیم چینجر قرار دے دیا، فلم نے پہلے ہفتے کے اختتام پر سوا کروڑ سے زائد بزنس کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ یقینا یہ غیرمعمولی حد تک اچھی فلم ہے۔ اداکار علی رحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں آج تک بنائی گئی بہترین فلم ہے۔ اداکار عثمان خالد کا کہنا ہے کہ لال کبوتر نے نئے باب کا آغاز کر دیا اور اداکارہ میرا سیٹھی نے لال کبوتر کو حالیہ پاکستانی سنیما کا ”گیم چینجر“ قرار دیا ہے۔

اوپننگ ویک اینڈ پر فلم نے سوا کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ ہی سب کے دل جیت لئے۔ فلم بینوں نے سانس روک کر فلم دیکھی اور پھرخوب تالیاں بجائیں۔ ناقدین نے بھی 5 میں سے پورے 5 نمبر دئیے۔