پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ سے مذکرات جاری

Last Updated On 26 March,2019 02:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ سے مذکرات جاری ہے، ایشیا پیسفک گروپ پاکستان کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان جائزہ رپورٹ پر اپنا موقف ایشیا پیسفک وفد کے سامنے پیش کرے گا، فرم اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن کیلئے صوبائی اور ضلعی اداروں کو فعال بنانے پر غور ہوگا، صوبائی اور ضلعی سطح فرم اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔

مشکوک فرم اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان فیٹف سفارشات پر عملدرآمد اور اہداف کے حصول پر بریف کرے گا، پاکستانی وفد کی قیادت فیٹف ایکشن کمیٹی کے سربراہ ڈی جی ایف ایم یو کریں گے، وزارت خزانہ، داخلہ، ایس ای سی پی حکام بھی مذکرات میں شرکت کریں گے۔
 

Advertisement