سونا پھر سستا ہوگیا

Last Updated On 11 April,2019 01:26 pm

کراچی :(ویب ڈیسک) پاکستان کی مارکیٹ میں سونا 150 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔

صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز کمی ہوئی اور ایک تولہ سونا 150 روپے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 71 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 144 روپے سستا ہو کر 61 ہزار 85 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1302 ڈالر رہی۔
 

Advertisement