امریکا سے ایڈ نہیں ٹریڈ پر بات کی جائے، تاجروں کی تجویز

Last Updated On 21 July,2019 02:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تاجروں کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایڈ نہیں، ٹریڈ پر بات کی جائے۔ ملک میں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے، کاروباری طبقے وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے کیا امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔

پاکستان امریکا کو صرف 4 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کر رہا ہے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس موقع ہے کہ امریکا سے تجارتی مراعاتی پیکچ حاصل کرئے اور اپنی برآمدات بڑھائے۔

صنعتکار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی بزنس مین کو پاکستان میں سرمایہ لگانے کےلیے راغب کرے۔ پاکستان امریکا کا بڑا تجارتی پاٹنر ہے۔ زیادہ تر پاکستان امریکا کو ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات برآمد کررہا ہے۔

تاجر برادری امید کر رہی ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہونگے۔