محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

Last Updated On 21 July,2019 01:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔

شیخوپورہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے سہانے موسم کے سبب بچوں کے ہمراہ سیر گاہوں کا رخ تو کر لیا تاہم سڑکوں پر پانی ہونے کے سبب ٹرانسپورٹ ملنا دشوار ہو گیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ملتان اور کشمیر میں بھی بارش ہو گی جبکہ ژوب، قلات، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی باران رحمت کا امکان ہے جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے۔