لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 19 July,2019 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی بادل برسیں گے۔ بلوچستان میں ژوب اور قلات میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہیگا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج مون سون کے بادل پھر بارش برسائیں گے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت دیگر کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور مردان میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ بلوچستان میں ژوب اور قلات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی ابرکرم برسے گا۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔