نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

Last Updated On 06 August,2019 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، فیصلے سے صارفین کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں عوامی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی 9 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، کمی کی منظوری جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

بجلی ٹیرف میں کمی سے صارفین کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق کے الیکٹرک، زرعی صارفین اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
 

Advertisement