آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن معاشی اصلاحات پر تجاویز کیلئے پاکستان پہنچ گیا

Last Updated On 16 September,2019 01:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے بجٹ اہداف کے حصول میں‌ تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن اسلام آباد پہنچ گیا. وزارت خزانہ کے مطابق وفد پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا.

آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن پاکستان پہنچ گیا، ‏وفد میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جنوبی و وسطی ایشیا جہادا ظہور شامل نہیں، وہ 17 ستمبر کو پاکستان آئیں گے، آئی ایم ایف ‏وفد پاکستان میں 20ستمبر تک قیام کرے گا۔

وفد اپنے دورے کے دوران مختلف وزارتوں کا دورہ کرے گا اور جولائی تا اگست کارگردگی سے متعلق معلومات حاصل کرے گا۔ مہمان وفد آج ابتدائی ڈیٹا اکھٹا کرے گا اور پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا، آئی ایم وفد کا وفد پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لینے پاکستان آیا ہے۔