ایگزون موبل اور یونیورسل گیس میں ایل این جی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا

Last Updated On 18 September,2019 07:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا کی بڑی آئل اینڈ گیس کمپنی ایگزون موبل اور یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کے درمیان ایل این جی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پہلی بار نجی شعبہ بھی ملک میں ایل این جی درآمد کرسکے گا۔

پاکستانی کمپنی یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن اور ایگزون موبیل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں اور رواں سال اکتوبر، نومبر میں پہلے ایل این جی کارگو کی آمد متوقع ہے۔ 

اس موقع پر معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ایگزون موبیل بیس سال بعد پاکستان میں بڑا بزنس شروع کر رہی ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے بہت خوش آئند اوراعزاز کی بات ہے۔

ندیم بابر نے مزید کہا کہ ہم نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تا کہ نجی شعبہ آگے آ کر کام کرے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت گیس کی درآمد سے نکلنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں یہ پہلا قدم ہے۔

ایگزون موبل پاکستان کے صدر ارتضا سید نے کہا کہ ہم بیس سال بعد اس وژن کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں کہ پاکستان میں ماحول دوست گیس کم قیمت پر دستیاب ہو، ہم یوجی ڈی سی کو سپورٹ کریں گے تاکہ گیس کی کمی کو دور کیا جا سکے۔
 

Advertisement