اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اپوزیشن کو گرفتار کر کے ان کی آواز بند کی، 22 کروڑ عوام کی آواز کیسے دبائیں گے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کارکردگی صفر ہے، بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے، لوگ ڈینگی سے متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو پروا نہیں۔