اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت نے مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔ پاکستان بھارتی درخواست پر فیصلے کیلئے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کر کے امریکا کیلئے اڑان بھرے گا، پاکستان 20 ستمبر کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے، بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، بھارت کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی۔
اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔