کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں سکوک اور یورو بانڈز فروخت کرنے جا رہا ہے۔ دونوں بانڈز سے دو ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔
دو سال بعد پاکستان کی پھرعالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری، 2 ارب ڈالر کے یورو اور سکوک باںڈز جاری کرنے کے لیے وزارت خزانہ نے مالیاتی مشیروں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔
وزارت خزانہ مالیاتی مشیروں کے دو کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ایک کنسورشیم سکوک بانڈز کیلئے اور ایک یورو بانڈز کیلئے ہو گا۔ ان بانڈز کی میعاد ایک سال کی ہو گی، مالی سال 18-2017 میں بھی پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے پانچ سالہ سکوک بانڈز اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے 10سالہ یورو بانڈز جاری کئے تھے۔