اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گریڈ 18 سے 20 کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
ایف بی آر کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے 2، گریڈ 19 کے 7 کے افسران کے تبادلے کیے گئے، گریڈ 20 کے کرامت اللہ خان اور جبران منصور کو چیف سٹریٹیجی امپلیمینٹیشن یونٹ تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے رضوان محمد اور خرم علی سیکرٹری سٹریٹیجی امپلیمینٹیشن یونٹ تعینات کیے گئے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروسز کے محمد نواز کو سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشنز بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ضیاء اللہ خان ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 19 کے محمد خرم ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پئیر یونٹ اسلام آباد کو تعینات کیا گیا ہے۔
ان لینڈ ریونیو کے اُسامہ ادریس کو سیکنڈ سیکرٹری آئی آر آپریشنز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر لگا دیا گیا ہے جبکہ سکیل 12 کے 75 ڈیٹا انٹری آپریٹرز ملازمین کو سکیل 16 میں ترقی دے دی گئی ہے۔