شرح سود، قیمتوں میں اضافہ، گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی ریکارڈ

Last Updated On 12 October,2019 09:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شرح سود اور قیمتوں میں اضافے کے باعث 3 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق رواں مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 41 فیصد کمی کے بعد 34 ہزار 308 رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران 58 ہزار 351 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھی۔

آٹو مینوفیکچرز کے مطابق ستمبر 2019 میں گاڑیوں کی فروخت 39 فیصد سے گھٹ کر 11 ہزار 724 تک محدود رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ معاشی سست روی، شرح سود میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہے۔