کٹھ پتلی کو گھر بھیجنے کا عزم، حکومت اور سہولت کار کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں: بلاول

Last Updated On 13 October,2019 11:16 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اوران کے سہولت کار کراچی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں،اٹھارہ اکتوبر کو ہم شہر قائد میں جلسہ کریں گے۔

لاڑکانہ میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں کراچی پرقبضہ کرنے کی اجازت دو گے؟ سلیکٹڈحکومت کراچی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے،

چیئر مین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت میں عوام کوریلیف نہیں مل سکتا۔ حکومت غریبوں کاخون چوس رہی ہے۔ تجاوزات کے نام پرغریبوں کی دکانوں، گھروں کو گرایا گیا۔ ایک سال میں متعددنوجوان بیروز گار ہو گئے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ایک بھی نہیں بنا۔ ایک کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کہاں گیا۔ عوام کٹھ پتلی حکومت کےخلاف میراساتھ دیں۔ ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ قبول نہیں۔ حکومت غریب کسانوں کامعاشی قتل کررہی ہے۔

کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےغریب عوام کامعاشی قتل کیا۔ کٹھ پتلی حکومت نےغریب آدمی کا جینا حرام کر دیا۔ سلیکٹڈ اورکٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کر رہا ہوں۔

لاڑکانہ میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کو سب نے گھروں سے نکل کر تیر پرمہر لگانی ہے، 17 اکتوبر کو آپ نے فیصلہ سنانا ہے۔ اس دن نکل کرجواب دینا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، اس دوران بلاول نے ٹھپے پر ٹھپا تیر پر ٹھپا کے نعرے بھی لگائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکرجدوجہد کریں گے۔ پہلے آپ کا بی بی شہید اوراب میں آپ کا خیال رکھوں گا۔ اب میں نے پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے۔ لاڑکانہ کی عوام سرداروں اورکٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ کٹھ پتلی، آمروں کی حکومت میں عوام کوریلیف نہیں مل سکتا۔ ایسے حکمران عوام نہیں صرف سلیکٹرزکوخوش کرتے ہیں۔ سلیکٹڈ ووٹ نہیں کسی اورکے اشاروں کی وجہ سے حکومتیں بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے شہریوں نے مشرف آمریت میں محترمہ شہید کا قدم قدم ساتھ دیا۔ جب محترمہ نے پارٹی سنبھالی توبچے بچے نے ساتھ دیا تھا، یہاں کے لوگوں نے ضیا،مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ یہاں کے لوگ بہت بہادر ہیں۔
 

Advertisement