اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے آزادی مارچ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق جمیعت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا نے آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔