ملکی سیاسی صورتحال، بلاول بھٹو نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Last Updated On 08 October,2019 06:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس 09 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ آزادی مارچ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی پی قیادت نے سر جوڑ لئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام سات بجے طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور کیا جائے گا جبکہ آزادی مارچ اور سیاسی امور پرآئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔