اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کی موجودہ صورتحال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے، بلاول اور اسفند یار کے درمیاں ملاقات طے پا گئی ہے۔ بلاول کل اسفند یار ولی خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات شام چار بجے اسلام آباد میں ہو گی، اسفندیار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی۔
زرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی خراب ہوتی معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی، پہلے ملاقات اسفندیار خان کی رہائش گاہ ولی باغ پر ہونا تھی، سیکورٹی وجوہات کے باعث ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔