اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کے خلاف محاذ آرائی سے سیاسی میل ملاقاتوں میں تیزی، بلاول بھٹو آج اسفند یار ولی سے ملیں گے، فضل الرحمن کے آزادی مارچ سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں رہنما مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے پر بھی بات چیت کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورت حال سمیت خطے کی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی۔