5 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں: عشرت حسین

Last Updated On 06 November,2019 03:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، حکومت کی ترجیح ہے کہ غربت میں کمی لائی جائے۔

کراچی میں اسلامی بینکاری کے موضوع پر کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے پرکام کررہی ہے۔

عشرت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں 5 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

عشرت حسین کا کہنا تھا کہ بینک ڈیفالٹرز کی بڑی تعداد اونچے طبقے سے تعلق رکھتی ہے، اسلامی بینکوں کو نچلی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غربت میں کمی لائے جاسکے۔