اسلام آباد: (دنیا نیوز) صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکشین کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 21 پیسے اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی۔
لہذا بجلی کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے اضافے کیا جائے۔ نیپرا نے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔