بجلی نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع

Last Updated On 25 September,2019 11:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی پی پی اے نے اگست کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

بجلی کے نرخوں میں اضافہ، نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ آئندہ 2 اکتوبر کو ہو گا۔ نیپر امیں جمع کرائی گئی درخواست میں سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے جو ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

 

Advertisement