ن لیگی دور کے آخری سال پاور ڈویژن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں

Last Updated On 21 August,2019 05:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ حکومت کے آخری سال میں پاور ڈویژن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ میں قومی خزانے کو 3 ہزار 841 ارب روپے کا چونا لگایا گیا، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن دور کے آخری سال پاور ڈویژن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور قواعد و ضوابط کی بے تحاشا خلاف ورزیاں کی گئیں۔ وصولیوں اور زائد ادائیگیوں کے عدالتی معاملات سے خزانے کو 2 ہزار 210 ارب روپے کا جھٹکا لگا۔

دنیا نیوز کی حاصل کردہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 18-2017ء میں اداروں کی بد انتظامی کے باعث321 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ حادثات اور غفلت کی وجہ سے خزانے کو 327 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔

آڈٹ حکام نے سفارش کی ہے کہ حکومت گردشی قرضے کنٹرول کرنے کیلئے ریکوری پلان تیار کرے۔ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن کیلئے اندرونی کنٹرول کو بہتر بنایا جائے۔
 

Advertisement