لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 92 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی۔
حکومت ایک مرتبہ پھر صارفین پر بجلی گرانے کو تیار، سی پی پی اے نے بجلی نرخ بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو بھجوائی ہے، اضافہ جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 ستمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ بجلی نرخ بڑھائے جائیں گے یا نہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 92 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔