جولائی تا ستمبر2019ء: صنعتی پیداوار میں 5.9 فیصد کمی

Last Updated On 23 November,2019 05:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلہے 3 ماہ میں صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 5.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، آٹو سیکٹر ، اسٹیل مصنوعات اور فارما سیکٹر کو ریورس گیئر لگ گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق زائد شرح سود اور معاشی سست روی نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران صنعتی ترقی کی شرح میں 5.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سب سے بڑا دھچکا آٹو سیکٹر کو لگا جس نے مالی سال 20-2019 کے پہلے تین ماہ کے دوران 41 فیصد گراوٹ دکھائی، اس عرصے میں آئرن اسٹیل کی پیداوار سالانہ بنیادہ پر 17 فیصد کم رہی۔ اسی طرح ادویات کا شعبہ بھی سالانہ بنیاد پر تقریبا 12 فیصد کی گراوٹ دکھا گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق صنعتی شعبے کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ زائد شرح سود میں ہے۔