کراچی: (دنیا نیوز) میڈیکل طالبہ نمرتا کی پراسرار ہلاکت کے حوالے سے پولیس کی سستی سامنے آگئی۔ فنگر پرنٹس ایک ماہ بعد بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے وزارت داخلہ کو 16 اکتوبر کو نمرتا کی ہلاکت کے ایک ماہ بعد خط لکھا اور 11 مقامات سے لئے گئے فنگر پرنٹس شناخت کیلیے بھجوائے۔ نادرا کے مطابق کسی فنگر پرنٹس کی بھی شناخت نہیں کی جاسکی۔
شناخت نہ ہونے کی وجہ فنگر پرنٹس کا غیر معیاری ہونا بتایا گیا ہے۔ نادرا نے تمام فنگر پرنٹس کارڈز اور پولیس کا کورنگ لیٹر واپس بھجوا دیئے ہیں۔ فائنل رپورٹ اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، نمرتا کی لاش 16 ستمبر کو کالج ہاسٹل سے ملی تھی۔