پاکستان کیلئے اچھی خبر، سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

Last Updated On 23 November,2019 02:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کیلئے اچھی خبر، سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت، سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا۔

 پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کے لیے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کھدائی کرے گی۔ حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ ملک میں شیل گیس کے 95 ٹریلین اور شیل تیل کے 14 بلین متوقع ذخائر موجود ہیں۔

 اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائیر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔