کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز کی جانب سے مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والا سامان کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیررسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ سامان میں سات موٹرسائیکلیں، 54 موبائل فونز اورپندرہ ہزار روپے نقد شامل تھے۔
اس موقع پرسامان وصول کرنیوالے مالکان نے رینجرزکی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔