سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبائی صورت اختیار کرگیا

Last Updated On 21 November,2019 06:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہیں، والدین بچوں کو حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں۔

تفصیل کے مطابق سندھ میں ڈرگ ریزسٹینس ٹائیفائیڈ کی خطرناک وبا نے ہزاروں بچوں کو بیمار کردیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے بھرمیں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے 13 ہزار کیس رپورٹ ہوئے لیکن ماہرین کہتے ہیں اصل تعداد تین گنا زیادہ ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں پینے کا گندا پانی، آلودگی اور اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے دریغ استعمال اس مہلک ٹائیفائیڈ کی وجہ ہیں۔ ٹائیفائیڈ ویکسین کے کوئی مضراثرات نہیں بلکہ یہ ویکسین بچوں کو پانچ سال تک مہلک مرض سے محفوظ رکھتی ہے۔

دواؤں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹائیفائیڈ کی اس قسم کے خلاف عام اینٹی بائیوٹک دوا کارگر ثابت نہیں ہو رہیں۔