سوات: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ اگر ہم سے زائد ترقیاتی کام کسی نے کیے تو سیاست چھوڑ دینگے۔ پچھلی حکومت میں کاغذی جبکہ ہمارے حکومت میں حقیقی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، کہا تھا سمندر پار پاکستانیوں کا مقدمہ وزیر اعظم عمران خان لڑیں گے، ایک سال دو ماہ وقت میں چار ہزار سے زاطد پاکستانیوں کو جیل سے رہا کرکے پاکستان واپس لائے گئے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پہلے 20.20گھنٹے لوڈ شیڈ نگ ہوتی تھی، اب صرتحال مختلف ہیں، پہلے بار رمضان میں زیرو لوڈ شیڈ نگ ہوئی، اتنے ترقیاتی کام کرینگے جو ستر سال میں کسی نے بھی نہیں کئے ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ستر سال سے سیاست کرنے والوں نے سوات کو ترقی سے محروم رکھا، ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، این اے 4 کے ہر صوبائی حلقے کے لیے 3 ارب سے زاید ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کر دیئے ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنی وزرات میں 42 ارب روپے کے لاگت سے چکدرہ تک باغ ڈھیرے سوات ایکسپریس وے کی توسیع دی گئی۔
ان کاکہنا تھا کہ چھ ماہ بعد جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہو گا ان کو صحت کارڈ ملے گا، کبل ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہیں، مٹہ میں پہلا برن یونٹ بنا یا جایے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں کاغذی جبکہ ہمارے حکومت میں حقیقی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، امیر مقام نے جتنے بھی افتتاح کیے ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ہم عملی تبدیلی کےلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ این اے فور میں ویمن، انجینئر نگ اور ایگریکلچر یونیورسٹی کی منظوری دے دی گئی ہیں۔