'غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے پر پارٹی کالعدم ہوسکتی'

Last Updated On 22 November,2019 09:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ آرٹیکل 212میں لکھا ہواہے کہ اگر الیکشن کمیشن سمجھتاہے کہ یہ پارٹی غیر ملکی فنڈز پر چلتی ہے تو اسے کالعدم قرار دے سکتا ہے

غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے پر پارٹی کالعدم ہوسکتی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظرمیں میزبان اجمل جامی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس پر 18ماہ سے کام کررہی ہے اور اس پر سارا کام مکمل ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سکروٹنی کمیٹی اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردے گی تو الیکشن کمیشن اس رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کردے گا ۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی بھی پارٹی کو کالعدم قراردے سکتا ہے ، الیکشن کمیشن قوانین میں واضح ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی غیرملکی شخص،غیرملکی ٹریڈ کمپنی، حکومت یا ادارے سے فنڈنگ نہیں لے سکتی۔ 

Advertisement