لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے پنجاب کے سیکرٹری جنرل شعیب صدیقی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ شعیب صدیقی نے پارٹی چیئرمین اور سینئر قیادت کا شکریہ ادا کیا
تحریک انصاف کے پنجاب کے سیکرٹری جنرل شعیب صدیقی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ شعیب صدیقی نے پارٹی چیئرمین اور سینئر قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ مرکزی چیف آرگنائزر نے شعیب صدیقی کا استعفیٰ منظور کرکے پارٹی رہنما علی امتیاز وڑائچ کو سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں تنظیم سازی اور ضلعی تنظیمو ں میں من پسند رہنماؤں کو لانے کے باعث اختلافات شدت پاچکے ہیں اور اسی باعث شعیب صدیقی نے استعفیٰ دیا ہے