لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل شعیب صدیقی نے تنظیم سازی کے معاملے پر اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔
علی امتیاز وڑائچ کو سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب مقرر کرتے ہوئے نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شعیب صدیقی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔