اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے وٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ملازمین سرکاری ڈیٹا چوری کرکے یوٹیوب سمیت مختلف چینلز کو فراہم کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکام نے بتایا کہ اب سرکاری دفاتر میں ملازمین کو سوشل میڈیا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
دفاتر میں بیٹھے لوگ سوشل میڈیا استعمال کیساتھ یو ایس بی میں سرکاری ڈیٹا بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ ان واقعات کی روک تھام کے لیے ڈیٹا کو سنٹرالائز کرکے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کوئی بھی دستاویز اپنے ذاتی وٹس ایپ پر بھی شئیر نہیں کر سکیں گے۔