اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا تو بھارتی پارلیمنٹرین وجے جولی بھڑک اٹھے، قاسم سوری کی تقریر روکنے کی کوشش پر سیکیورٹی نے بھارتی پارلیمنٹرین کو ہال سے باہر نکال دیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھایا تو سچ بھارتی پارلیمنٹرین کو ہضم نہ ہوا۔
بلا جواز احتجاج کرتے ہوئے قاسم سوری کو تقریر سے روکنے کی کوشش کی لیکن قاسم سوری نے پوری جرات کیساتھ اپنی تقریر مکمل کی اور بھارت کو ایک اور عالمی ایوان میں مسلہ کشمیر پر منہ کی کھانا پڑی۔
کانفرنس انتظامہ نے بھی بھارتی پارلیمنٹرین کے احتجاج کو خاطر میں نہ لایا اور سخت کارروائی کرتے ہوئے کانفرنس سے ہی اٹھا کر باہر پھینک دیا۔