مجھے کیوں نکالا سے مجھے باہر نکالو تک کا سفر اختتام پذیر ہوا: فواد چودھری

Last Updated On 19 November,2019 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا سے مجھے باہر نکالو تک کا سفر اختتام پذیر ہوا، جیسے نواز شریف سیڑھیاں چڑھے ہیں لگ رہا ہے طبیعت بہتر ہے، ملک میں عام اور خاص افراد کیلئے قانون یکساں ہونا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نے اپنے اپنے انداز میں تنقید کی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ایسی لیڈر شپ کا ووٹ کیلئے عزت مانگنا جمہوری نظام کا مذاق ہے، انہیں لیگی ورکرز سے دلی ہمدردی ہے جو دن رات کھجل ہوتے رہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا دعا ہے نواز شریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کرسکیں، عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں، آئندہ بھی ہاریں گے۔

وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں تاکہ عوام کو ان کی لوٹی گئی رقم واپس مل سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اب شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان نواز شریف کو بسیار خوری سے روکیں گے۔
 

Advertisement