پاکستانی معیشت درست سمت پر چل نکلی، ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے: وزیراعظم

Last Updated On 19 November,2019 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر چل نکلی، اصلاحات کے ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا پاکستان کی معیشت اقتصادی اصلاحات سے بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ 2019 میں گزشتہ 4 سال کی نسبت بہترین ہے، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا، ستمبر 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ منفی 284 ملین اور اکتوبر 2018 میں 1280 ملین ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مالی خسارہ 73.5 فیصد تک کم ہوا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے برآمدکنندگان کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا اکتوبر 2019 کے دوران برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا گذشتہ ماہ کی نسبت اکتوبر 2019 گڈز ایکسپورٹ اور سروسز میں 20 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ برس کی نسبت اکتوبر 2019 میں 9.6 فیصد گڈز ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔

عمران خان نے ایکسپورٹرز کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement