اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق بلکہ میں نظریاتی ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے سیاست میں ہوں، عمران خان آپ 70 سال کے بوڑھے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب کے دوران تنقید کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لبرل ہوں نہ کرپٹ اور نہ ہی منافق، ترقی پسند اور نظریاتی ہوں۔
Na liberal hoon, Na corrupt hoon aur Na hi munafiq. Main taraki-pasand aur nazriyati hoon. Aik saal say siyasat main hoon. Tum 70 saal kay burhay ho, 20 saal say selected siyasat kartay aa rahay ho. Agar Imran ki koi pehchaan hai - tau woh U-turn hai, munafiqat hai, katputli hai.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 18, 2019
چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آپ 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو، عمران خان کی اصل پہنچان یوٹرن ہے، یہ منافق اور کٹھ پتلی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنٹینر پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے، ان کی تھیوری سے دنیا کے سائنسدان گھبرا گئے ہیں، طنزاً انہوں نے کہا کہ جب بارش ہوتی تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، میں حیران خود کو لبرل کہتا ہے۔ کنٹینر پر دوسرے بیروز گار بھی موجود تھے۔ جن کو ڈر تھا کہ کرپشن میں پکڑے جائیں گے وہ کنٹینر میں موجود تھے۔