اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز ٹو حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج تا مانسہرہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری آبی وسائل صالح محمد خان سواتی نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے منصوبہ عوام کے لئے تحفہ ہے، تین حصوں پر مشتمل 180 کلو میٹر ہزارہ موٹر وے کے دو حصے مکمل ہوگئے جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والی ہزارہ موٹر وے پر 47 پل اور6 سرنگیں ہیں، منصوبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔