پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی کایبنہ میں توسیع اور ردوبدل کے لئے مشاورت مکمل کرلی گئی، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو کابینہ میں ردوبدل کا مکمل اختیار دے دیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے گڈ گورننس کے لئے نئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا، صوبے میں سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کے لئے حکمت عملے طے کرلی گئی۔ کابینہ میں قبائلی اضلاع سے دو وزیر اور ایک مشیر شامل کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء کے محکموں میں ردوبدل بھی ہوگی، صوبہ کی بیوروکریسی میں بھی وسیع پیمانے پر تبدیلی متوقع ہے، وزراء اور افسران کی فہرستیں تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔