پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے کابینہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی۔ قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے 11 رکنی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں عاطف خان سینئر وزیر اور سیاحت، شہرام ترکئی لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، اشتیاق ارمڑ جنگلات، قلندر لودھی خوراک، اکبر ایوب، شکیل احمد ریونیو، محب اللہ زراعت، امجدعلی معدنیات، سلطان محمد قانون، ہشام انعام اللہ صحت کے وزیر شامل ہیں۔
کامران بنگش حلف برادری کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے، کامران بنگش کو آئی ٹی کا قلمدان سونپا جانا تھا، حلف برداری تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔