گستاخانہ خاکوں کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

Last Updated On 30 August,2018 05:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد منظوری کر لی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کے زیرِ صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں صدارتی انتخابات کے لیے چار ستمبر کو ایوان کو پولنگ سٹیشن قرار دینے سے متعلق قرارداد صوبائی وزیرِ قانون نے پیش کی جیسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں تحریکِ انصاف اور اپوزیشن کے عنایت اللہ کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق مشترکہ ترمیم شدہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے متعلق قرارداد پیش کی جیسے متفتہ طور پر منظور کیا گیا۔ صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ سنجیدہ ہے، بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

 

Advertisement