کے پی حکومت نے تمام محکموں سے 5 سالوں کی منصوبہ بندی طلب کرلی

Last Updated On 01 September,2018 03:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے صوبے کے تمام محکموں سے اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی طلب کرلی۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کو آئندہ پانچ سالوں کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ مراسلے میں محکمہ تعلیم سے 2023 تک تعمیر ہونے والے سکولوں سمیت غیر فعال سکولوں کی تفصیلات بھی طلب گئیں ہیں۔

جاری ہونے والے مراسلے میں محکموں کو 5 سالہ منصوبہ بندی کا ڈرافٹ تیار کرنے کا کہا گیا جبکہ 14 ستمبر سے پہلے ڈرافٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچ سالہ ڈرافٹ کی جانچ پڑتال محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کرے گی جبکہ ڈرافٹ کی منظوری 10 اکتوبر کو کابینہ اور 15 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی سے لی جائے گی۔
 

Advertisement