چیف جسٹس کی زیر صدارت ریفارمز کمیٹی کا اجلاس، پولیس اصلاحات بارے اقدامات کا جائزہ

Last Updated On 23 November,2019 03:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس اصلاحات بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ریفارمز کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبوں کے آئی جی کے علاوہ آئی جی گلگت بلتستان اور آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے مقدمات کی بر وقت اندراج کے اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تفتیش کا معیار بہتر بنایا جائے، پولیس اصلاحات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پولیس کمپلینٹ سیل میں موصول شکایات کے فوری ازالے کا بھی حکم دیا۔