اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے کل ملک بھر میں جلسے اور جلوسوں کا اعلان کر دیا۔ اکرم درانی کا کہنا تھا عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، تمام ادارے حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔
اکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل پورے ملک میں جلسے جلوس ہونگے، عمران خان اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کسان، تاجر، ڈاکٹر سب احتجاج کر رہے ہیں، دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، شہباز شریف جلد ہی وطن واپس آئیں گے، نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے، بیماری پر گپ شپ لگائی جا رہی ہے، بہت سے لوگ ابھی ٹی وی پر بیٹھ کر بیماری پر واویلا کر رہے ہیں۔