کوئٹہ: سبزیوں کیساتھ پھلوں کی نرخ بھی آسمان پر، سفید پوش افراد صرف دیکھ کر دل بہلانے لگے

Last Updated On 11 December,2019 09:10 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سبزیوں کےساتھ پھلوں کی نرخ بھی آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔ سفید پوش افراد صرف پھل دیکھ کرہی دل بہلا لیتے ہیں، صاحب حیثیت لوگ بھی فروٹ خریدنے سے پہلے کئی بارسوچتے ہیں۔

مہنگائی کرنے والے بے لگام لوگ، جن کے ہاتھوں تمام مکاتب فکرکے افراد کی زندگی روزبروز اجیرن ہورہی ہے۔ کوئٹہ کےبازاروں میں موسمی پھلوں کی بہارآئی ہوئی ہے۔ دکانوں اور ریڑھیوں پرموسم سرما کےتمام پھل دستیاب ہیں جو100 فصید مہنگے ہوچکے ہیں۔

مالٹے مختلف اقسام کے 80 سے 120، سیب 150، انار250، چیکو 180روپے فی کلواور کیلا 80 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی ہوچکی ہے کہ جیب پھل کھانے کی اجازت نہیں دے دیتی۔

پرچون میں پھل فروشی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایے اپنی جگہ، شاپر مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے اخراجات بھی بہت بڑھ گئے ہیں ۔ پھلوں کے بیوپاریوں کے مطابق عام افراد نےبالکل ہی فروٹ کا استعمال ترک کر دیا ہے جبکہ صاحب حیشت لوگوں کی قوت خرید میں بھی 50 فی صد کمی آئی ہے۔