لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی نئی قیمت 1480 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
150 روپے اضافے کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان، کھر سمیت دیگر مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 85150 روپے ہو گئی۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 128 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت 73 ہزار دو روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 980 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔