فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے اضافہ

Last Updated On 18 August,2019 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور قیمتوں میں تسلسل کیساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آج بھی فی تولہ کی قیمت میں مزید 600 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافے دیکھا جا رہا ہے، سونے کے سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی ہے، آج بھی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت لاہور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں 89 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں فی تولہ 34 ہزار 650 روپے ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد قیمت 88 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement