سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، تولہ 1200 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

Last Updated On 21 June,2019 09:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ 1200 روپے تک اضافے سے ریٹ 78 ہزار 500 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک اضافہ ہو ستا ہے جس سےسونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تک پہنچنےجا ئے گی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد قیمت میں 23 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 1404 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
 

Advertisement